QR CodeQR Code

شام اور لیبیا میں مداخلت سامراجی جارحیت ہے، احمدی نژاد، شاویز

17 Aug 2011 12:46

اسلام ٹائمز:صدر احمد ی نژاد اور وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے، مغربی ممالک کی طرف سے شام اور لیبیا میں پیدا کردہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ان ممالک میں مغربی ممالک کی مداخلت کو سامراجی جارحیت قرار دیتے ہوئے، ان ممالک میں امن کیلیے اقدامات پر بھی اتفاق کیا


کراکس:اسلام ٹائمز۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد اور وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے کہا کہ مغربی ممالک کی شام اور لیبیا میں مداخلت سامراجی جارحیت ہے۔ ونیزویلا کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایرانی صدر احمد ی نژاد اور وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے، مغربی ممالک کی طرف سے شام اور لیبیا میں پیدا کردہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ان ممالک میں مغربی ممالک کی مداخلت کو سامراجی جارحیت قرار دیتے ہوئے، ان ممالک میں امن کیلیے اقدامات پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے رکن ممالک کی حیثیت سے پیٹرولیم برآمد کرنیوالے ممالک کی تنظیم اوپیک کے باہمی تعاون پر زور دیا۔


خبر کا کوڈ: 92510

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/92510/شام-اور-لیبیا-میں-مداخلت-سامراجی-جارحیت-ہے-احمدی-نژاد-شاویز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org