QR CodeQR Code

ایسٹر کا حقیقی پیغام دوسروں میں خوشیاں بانٹنا ہے، عثمان بزدار

4 Apr 2021 10:15

وزیراعلیٰ پنجاب کا ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ قیامِ پاکستان سے تعمیرِ پاکستان تک مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے، وطن کے دفاع کیلئے مسیحی برادری نے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں، پنجاب میں اقلیتی برادری کی فلاح کیلئے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سب کا ہے اور سب کو برابر حقوق حاصل ہیں۔ عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسیحی برادری کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں، ایسٹر کا حقیقی پیغام دوسروں میں خوشیاں بانٹنا ہے، قیامِ پاکستان سے تعمیرِ پاکستان تک مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے، وطن کے دفاع کیلئے مسیحی برادری نے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں، پنجاب میں اقلیتی برادری کی فلاح کیلئے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مسیحی برادری سے درخواست کی کہ ایسٹر پر ماسک ضرور پہنیں اور سماجی فاصلہ اختیار کریں، ایسٹر کی خوشیوں میں دوسرں کو شامل کرنے کا بہترین طریقہ ماسک کا استعمال ہے۔


خبر کا کوڈ: 925133

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925133/ایسٹر-کا-حقیقی-پیغام-دوسروں-میں-خوشیاں-بانٹنا-ہے-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org