QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان کی طبیعت مزید خراب، اسلام آباد منتقل

4 Apr 2021 10:23

جے یو آئی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں مولانا کی رہائشگاہ پر ان کا علاج جاری ہے اور انہیں وہاں ڈرپ لگائی گئی ہے۔ ڈاکٹروں نے مولانا کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان چند دنوں سے علیل ہیں، پہلے وہ ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائشگاہ پر علاج کراتے رہے ہیں، جبکہ اب انہیں ڈی آئی خان سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی (ف) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت مزید ناساز ہو گئی ہے، جس پر انہیں ڈیرہ اسماعیل خان سے مزید علاج کیلئے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ جے یو آئی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں مولانا کی رہائشگاہ پر ان کا علاج جاری ہے اور انہیں وہاں ڈرپ لگائی گئی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان چند دنوں سے علیل ہیں، پہلے وہ ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائشگاہ پر علاج کراتے رہے ہیں، جبکہ اب انہیں ڈی آئی خان سے اسلام آباد منتقل  کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے علالت کے باعث اپنی سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر رکھی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 925136

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925136/مولانا-فضل-الرحمان-کی-طبیعت-مزید-خراب-اسلام-ا-باد-منتقل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org