0
Sunday 4 Apr 2021 10:23

مولانا فضل الرحمان کی طبیعت مزید خراب، اسلام آباد منتقل

مولانا فضل الرحمان کی طبیعت مزید خراب، اسلام آباد منتقل
اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی (ف) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت مزید ناساز ہو گئی ہے، جس پر انہیں ڈیرہ اسماعیل خان سے مزید علاج کیلئے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ جے یو آئی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں مولانا کی رہائشگاہ پر ان کا علاج جاری ہے اور انہیں وہاں ڈرپ لگائی گئی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان چند دنوں سے علیل ہیں، پہلے وہ ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائشگاہ پر علاج کراتے رہے ہیں، جبکہ اب انہیں ڈی آئی خان سے اسلام آباد منتقل  کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے علالت کے باعث اپنی سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر رکھی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 925136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش