QR CodeQR Code

سندھ، تمام سرکاری و نجی اسکولز 15 روز کیلئے بند

4 Apr 2021 16:00

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے ٹوئٹ میں کہا کہ بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم سندھ نے کورونا وائرس کے باعث صوبے بھر میں آٹھویں جماعت تک کلاسز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے ٹوئٹ میں کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک 6 اپریل بروز منگل سے اگلے 15 روز کے لیے فزیکل کلاسز معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تعلیمی اداروں سے متعلق این سی او سی کا اہم اجلاس 6 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزرائے تعلیم، صحت اور این سی او سی حکام شریک ہوں گے، جس میں امتحانات سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی، جبکہ تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق فیصلہ وزرائے تعلیم، وزرائے صحت اور این سی او سی کا متفقہ ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 925189

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925189/سندھ-تمام-سرکاری-نجی-اسکولز-15-روز-کیلئے-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org