0
Sunday 4 Apr 2021 16:00

سندھ، تمام سرکاری و نجی اسکولز 15 روز کیلئے بند

سندھ، تمام سرکاری و نجی اسکولز 15 روز کیلئے بند
اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم سندھ نے کورونا وائرس کے باعث صوبے بھر میں آٹھویں جماعت تک کلاسز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے ٹوئٹ میں کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک 6 اپریل بروز منگل سے اگلے 15 روز کے لیے فزیکل کلاسز معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تعلیمی اداروں سے متعلق این سی او سی کا اہم اجلاس 6 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزرائے تعلیم، صحت اور این سی او سی حکام شریک ہوں گے، جس میں امتحانات سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی، جبکہ تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق فیصلہ وزرائے تعلیم، وزرائے صحت اور این سی او سی کا متفقہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 925189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش