QR CodeQR Code

کراچی کے تاجروں کا وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنے کا اعلان

4 Apr 2021 21:45

پریس ‏کانفرنس کرتے ہوئے تاجر رہنماؤں نے کہا کہ جمعہ کی رات کو ہمیں مختلف اداروں کی جانب سےتنگ کیا گیا مجبور ‏ہوکر اعلان کررہے ہیں، منگل کو وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دیں گے، احتجاج کریں گے اور وزیراعلیٰ ہاؤس ‏کا گھیراؤ کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے تاجروں نے منگل کو شہر میں ریلی نکالنے اور وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دینے کا اعلان ‏کردیا۔ کراچی میں آل سٹی تاجر اتحاد، فٹ وئیر ایسوسی ایشن، لیاقت آباد تاجر الائنس، انجمن تاجران ‏سندھ، سرینا موبائل مارکیٹ تاجران سمیت دیگر نمائندہ تنظیموں کے عہدیداران نے مشترکہ پریس ‏کانفرنس کرتے ہوئے دھرنے کا اعلان کیا۔ تاجر رہنماؤں نے کہا کہ جمعہ کی رات کو ہمیں مختلف اداروں کی جانب سےتنگ کیا گیا مجبور ‏ہوکر اعلان کررہے ہیں، منگل کو وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دیں گے، احتجاج کریں گے اور وزیراعلیٰ ہاؤس ‏کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اپنے اہلخانہ کےہمراہ وزریراعلیٰ ہاؤس پردھرنا دیں گے، منگل کی ‏دوپہر 12 بجے پرامن ریلی نکالی جائے گی، لیاقت آباد سے ریلی کی صورت میں وزیراعلیٰ ہاؤس جائیں ‏گے۔ واضح رہے کہ شہر قائد کی تاجر برادری نے ہفتے میں دو دن مارکیٹیں بند کرنے سے انکار کرتے ‏ہوئے نئی شرط عائد کردی ہے۔ آل کراچی تاجر الائنس کے تاجر رہنماؤں نے ہفتے میں دو دن کاروبار بند کرنے کے حکومتی فیصلے ‏کو بقیہ پانچ دن چوبیس گھنٹے کاروبار کھولنے سے مشروط کردیا۔ آل کراچی تاجر الائنس کے تاجروں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت سے ‏مطالبہ کیا کہ اگر دکانیں رات آٹھ بجے بند کروانی ہیں تو پھر ہفتے میں ایک تعطیل ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 925210

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925210/کراچی-کے-تاجروں-کا-وزیراعلی-ہاؤس-پر-دھرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org