0
Sunday 4 Apr 2021 21:45

کراچی کے تاجروں کا وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنے کا اعلان

کراچی کے تاجروں کا وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے تاجروں نے منگل کو شہر میں ریلی نکالنے اور وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دینے کا اعلان ‏کردیا۔ کراچی میں آل سٹی تاجر اتحاد، فٹ وئیر ایسوسی ایشن، لیاقت آباد تاجر الائنس، انجمن تاجران ‏سندھ، سرینا موبائل مارکیٹ تاجران سمیت دیگر نمائندہ تنظیموں کے عہدیداران نے مشترکہ پریس ‏کانفرنس کرتے ہوئے دھرنے کا اعلان کیا۔ تاجر رہنماؤں نے کہا کہ جمعہ کی رات کو ہمیں مختلف اداروں کی جانب سےتنگ کیا گیا مجبور ‏ہوکر اعلان کررہے ہیں، منگل کو وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دیں گے، احتجاج کریں گے اور وزیراعلیٰ ہاؤس ‏کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اپنے اہلخانہ کےہمراہ وزریراعلیٰ ہاؤس پردھرنا دیں گے، منگل کی ‏دوپہر 12 بجے پرامن ریلی نکالی جائے گی، لیاقت آباد سے ریلی کی صورت میں وزیراعلیٰ ہاؤس جائیں ‏گے۔ واضح رہے کہ شہر قائد کی تاجر برادری نے ہفتے میں دو دن مارکیٹیں بند کرنے سے انکار کرتے ‏ہوئے نئی شرط عائد کردی ہے۔ آل کراچی تاجر الائنس کے تاجر رہنماؤں نے ہفتے میں دو دن کاروبار بند کرنے کے حکومتی فیصلے ‏کو بقیہ پانچ دن چوبیس گھنٹے کاروبار کھولنے سے مشروط کردیا۔ آل کراچی تاجر الائنس کے تاجروں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت سے ‏مطالبہ کیا کہ اگر دکانیں رات آٹھ بجے بند کروانی ہیں تو پھر ہفتے میں ایک تعطیل ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 925210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش