QR CodeQR Code

پنجاب میں رینجرز کے قیام میں مزید 3 ماہ کی توسیع کا فیصلہ

5 Apr 2021 13:10

محکمہ داخلہ نے رینجرز کے قیام میں توسیع کیلئے سمری تیار کرلی ہے، یہ سمری کابینہ کمیٹی برائے بزنس اینڈ قانون سازی کو بھیجی جائے گی۔ حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ ابھی پنجاب میں رینجرز کی ضرورت ہے، جس کے باعث اسے مزید توسیع دی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں رینجرز کے قیام میں مزید 3 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ رینجرز انسداد دہشت گردی کیلئے سی ٹی ڈی کیساتھ مل کر پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر رہی ہے۔ رینجرز قانون نافذ کرنیوالے اداروں، پولیس اور انتظامیہ کی بھی مدد کر رہی ہے۔ محکمہ داخلہ نے رینجرز کے قیام میں توسیع کیلئے سمری تیار کرلی ہے، یہ سمری کابینہ کمیٹی برائے بزنس اینڈ قانون سازی کو بھیجی جائے گی۔ حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ ابھی پنجاب میں رینجرز کی ضرورت ہے، جس کے باعث اسے مزید توسیع دی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 925311

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925311/پنجاب-میں-رینجرز-کے-قیام-مزید-3-ماہ-کی-توسیع-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org