QR CodeQR Code

ویکسین کے مرحلے کو اسکولوں میں بھی شروع کیا جائے گا، عذرا پیچوہو

6 Apr 2021 20:27

ایک بیان میں وزیر صحت سندھ نے کہا کہ مسافروں کی آمدورفت کی وجہ سے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، وائرس پر قابو پانے کے لئے شہروں اور صوبوں کے درمیان آمدورفت کو معطل کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل کا کہنا ہے کہ دیگر صوبوں سے مسافروں کی آمدورفت کی وجہ سے سندھ میں کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، حیدرآباد میں شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی ہے، ویکسین کے مرحلے کو اسکولوں میں بھی شروع کیا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں وزیر صحت سندھ نے کہا کہ سندھ کا شہر حیدرآباد سب سے زیادہ 7 فیصد اضافے کے ساتھ کورونا سے متاثر ہے، کورونا کے مثبت آنے کی شرح کراچی میں 4 اعشاریہ 36 فیصد رہی ہے، سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 300 کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کی آمدورفت کی وجہ سے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، وائرس پر قابو پانے کے لئے شہروں اور صوبوں کے درمیان آمدورفت کو معطل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی بھی تجویز دی گئی ہے کہ بچوں کی وائرس کے خلاف کم ہوتی قوت مدافعت اور اساتذہ کی حفاظت کے لئے ویکسین کے مرحلے کو اسکولوں میں بھی شروع کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 925668

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925668/ویکسین-کے-مرحلے-کو-اسکولوں-میں-بھی-شروع-کیا-جائے-گا-عذرا-پیچوہو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org