0
Tuesday 6 Apr 2021 20:27

ویکسین کے مرحلے کو اسکولوں میں بھی شروع کیا جائے گا، عذرا پیچوہو

ویکسین کے مرحلے کو اسکولوں میں بھی شروع کیا جائے گا، عذرا پیچوہو
اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل کا کہنا ہے کہ دیگر صوبوں سے مسافروں کی آمدورفت کی وجہ سے سندھ میں کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، حیدرآباد میں شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی ہے، ویکسین کے مرحلے کو اسکولوں میں بھی شروع کیا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں وزیر صحت سندھ نے کہا کہ سندھ کا شہر حیدرآباد سب سے زیادہ 7 فیصد اضافے کے ساتھ کورونا سے متاثر ہے، کورونا کے مثبت آنے کی شرح کراچی میں 4 اعشاریہ 36 فیصد رہی ہے، سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 300 کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کی آمدورفت کی وجہ سے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، وائرس پر قابو پانے کے لئے شہروں اور صوبوں کے درمیان آمدورفت کو معطل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی بھی تجویز دی گئی ہے کہ بچوں کی وائرس کے خلاف کم ہوتی قوت مدافعت اور اساتذہ کی حفاظت کے لئے ویکسین کے مرحلے کو اسکولوں میں بھی شروع کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 925668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش