QR CodeQR Code

این اے 249، جمعیت علمائے پاکستان کا مفتاح اسماعیل کی حمایت کا اعلان

10 Apr 2021 16:38

واضح رہے کہ پی ڈی ایم میں شامل پیپلز پارٹی نے ن لیگ کے مقابلے میں قادر خان مندوخیل کو امیدوار نامزد کردیا ہے، جو پی ڈی ایم جماعتوں کے امیدوار کے مقابل اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا۔ مسلم لیگ ن کے وفد نے جے یو پی کے رہنماؤں سے ملاقات کی، مفتاح اسماعیل کی جے یو پی کراچی دفتر آمد پر جے یو پی رہنماؤں نے استقبال کیا۔ رہنما جے یو پی کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل کی کامیابی کیلئے بھرپور کوشش کریں گی۔ واضح رہے کہ پی ڈی ایم میں شامل پیپلز پارٹی نے ن لیگ کے مقابلے میں قادر خان مندوخیل کو امیدوار نامزد کردیا ہے، جو پی ڈی ایم جماعتوں کے امیدوار کے مقابل اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 926409

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926409/این-اے-249-جمعیت-علمائے-پاکستان-کا-مفتاح-اسماعیل-کی-حمایت-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org