QR CodeQR Code

سینیٹر ولید اقبال کا منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ

طاہرالقادری نے اسلام کے حقیقی تصور کو عام کیا، سینیٹر ولید اقبال

10 Apr 2021 19:50

رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے علم، تحقیق اور دنیا بھر میں قائم منہاج القرآن کے اسلامک سنٹرز اور منظم نیٹ ورک کے ذریعے اسلام کے حقیقی تصور کو عام کیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے ہمیشہ امن، محبت اور بھائی چارے کی بات کی ہے۔ دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں قائم اسلاک سنٹرز، تعلیمی و فلاحی ادارے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ویژن اور جدوجہد کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ حکیم الامت علامہ محمد اقبال ؒ کے پوتے معروف قانون دان سینیٹر ولید اقبال نے لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ سینیٹر ولید اقبال نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں قائم مختلف شعبہ جات، دفاتر، جامع شیخ الاسلام اور فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا وزٹ بھی کیا۔ سینیٹر ولید اقبال نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ منہاج القرآن کے رہنماؤں شہزاد رسول، احسن ارشاد، حاجی محمد اسحاق، عبدالحفیظ چودھری، محمد صادق و دیگر نے سینیٹر ولید اقبال کو مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر خوش آمدید کہا۔

رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے علم، تحقیق اور دنیا بھر میں قائم منہاج القرآن کے اسلامک سنٹرز اور منظم نیٹ ورک کے ذریعے اسلام کے حقیقی تصور کو عام کیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے ہمیشہ امن، محبت  اور بھائی چارے کی بات کی ہے۔ دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں قائم اسلاک سنٹرز، تعلیمی و فلاحی ادارے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ویژن اور جدوجہد کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے نوجوان نسل کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ سینیٹر ولید اقبال نے جامع شیخ الاسلام کی خوبصورتی، فن تعمیر اور جامع شیخ الاسلام سے متصل فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ و ریفرنس لائبریری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی زیر سرپرستی یہ شعبہ جات طلبہ و طالبات کی علمی و تحقیقی رہنمائی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ شہزاد رسول، احسن ارشاد، حاجی محمد اسحاق، عبدالحفیظ چودھری نے سینیٹر ولید اقبال کو ڈاکٹر طاہر القادری کی کتب کا تحفہ دیا۔


خبر کا کوڈ: 926426

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926426/طاہرالقادری-نے-اسلام-کے-حقیقی-تصور-کو-عام-کیا-سینیٹر-ولید-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org