QR CodeQR Code

جیزان اور شاہ خالد ہوائی اڈے یمن کے نشانہ پر

11 Apr 2021 15:54

یمنی فضائیہ نے اعلان کیا ہے کہ جیزان ہوائی اڈے اور سعودی عرب کے کنگ خالد ایئر بیس پر لڑاکا طیاروں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون یونٹ نے سعودی عرب کے جیزان ہوائی اڈے اور کنگ خالد ایئر بیس پر سعودی فضائی حملوں کا جواب دو K2 جاسوس ڈرون کے ذریعے کامیابی کے ساتھ جنگی طیاروں کو تباہ کر کے دیا ہے۔ یمنی فضائیہ نے آج اتوار کی صبح سعودی عرب کے علاقے خمیس مشائط میں جیزان ہوائی اڈے اور کنگ خالد ایئر بیس کو نشانہ بنایا ہے۔

یمن کے المسیرا نیوز نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے اپنے ایک بریکنگ نیوز آئٹم میں اس حوالے سے بتایا ہے کہ یہ حملہ یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی مسلسل جارحیت اور اس کے محاصرے کے جواب میں دیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 926582

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926582/جیزان-اور-شاہ-خالد-ہوائی-اڈے-یمن-کے-نشانہ-پر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org