QR CodeQR Code

صیہونی عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے فلسطینی بچے کی بینائی ضائع (فلم)

11 Apr 2021 18:50

اسرائیلی افواج نے گذشتہ روز وسطی شھر الخلیل میں ہونیوالی جھڑپوں کے دوران 13 سالہ فلسطینی لڑکے عزالدین نضال بطش کو آنکھوں میں گولی مار دی تھی، جس سے اسکی ایک آنکھ ضائع ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فورسز نے گذشتہ روز وسطی الخلیل میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران ایک 13 سالہ فلسطینی لڑکے عزتالدین نضال بطش کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ یہ فلسطینی بچہ سبزی کی دکان میں ایک اسرائیلی فوجی کی گولی کا نشانہ بنا۔ میڈیکل ذرائع نے بتایا ہے کہ فلسطینی بچے کو الخلیل اسٹیٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ فلسطینی بچہ کی ایک آنکھ کی بینائی ختم ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ فلسطینی بچہ اپنی سبزی کی دکان میں ایک اسرائیلی فوجی کی پیلٹ گن کا نشانہ بنا تھا۔ فلسطینی بچوں کا اسرائیلی اسلحہ کا شکار ہونا یہاں کی روزمرہ کی کہانی ہے، جس پر بین الاقوامی ادارے اور انسانی حقوق کی بڑی بڑی تنظیمیں خاموش تماشائی ہیں۔

ویڈیو


خبر کا کوڈ: 926593

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926593/صیہونی-عسکریت-پسندوں-کی-فائرنگ-سے-فلسطینی-بچے-بینائی-ضائع-فلم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org