QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.4 شدت کا زلزلہ

13 Apr 2021 13:42

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیرزمین گہرائی 169 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور اور سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیرزمین گہرائی 169 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔


خبر کا کوڈ: 926917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926917/خیبر-پختونخوا-کے-مختلف-علاقوں-میں-5-4-شدت-کا-زلزلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org