QR CodeQR Code

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی کنٹرول روم کو فعال کر دیا

14 Apr 2021 13:32

کنٹرول روم میں تحریک لبیک کے مظاہروں کی لائیو رپورٹنگ کی جا رہی ہے۔ محکمہ داخلہ نے چھ چھ گھنٹے کی ایک شفٹ قائم کی ہے، جو مانیٹرنگ کے عمل کو سرانجام دے رہی ہے۔ مانیٹرنگ کیلئے ایڈیشنل سیکرٹریز اور ڈپٹی سیکرٹریز کی کنٹرول روم میں ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی کنٹرول روم کو فعال کر دیا ہے۔ کنٹرول روم میں تحریک لبیک کے مظاہروں کی لائیو رپورٹنگ کی جا رہی ہے۔ محکمہ داخلہ نے چھ چھ گھنٹے کی ایک شفٹ قائم کی ہے، جو مانیٹرنگ کے عمل کو سرانجام دے رہی ہے۔ مانیٹرنگ کیلئے ایڈیشنل سیکرٹریز اور ڈپٹی سیکرٹریز کی کنٹرول روم میں ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔ کنٹرول روم میں ڈی جی رینک کے افسران کی بھی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم مومن آغا خود کنٹرول روم کی سربراہی کر رہے  ہیں۔


خبر کا کوڈ: 927141

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927141/محکمہ-داخلہ-پنجاب-نے-صوبائی-کنٹرول-روم-کو-فعال-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org