اسرائیل کو بڑا نقصان، عراق میں جاسوسی اڈا تباہ
14 Apr 2021 15:13
سیکیورٹی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم گروہ نے شمالی عراق میں موساد انٹیلیجنس سنٹر کو نشانہ بنایا اور اس کی متعدد فورسز کو ہلاک اور زخمی کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس آپریشن کے بارے میں اور بھی تفصیلات موجود ہیں جو بعد میں شائع کی جائیں گی۔
اسلام ٹائمز۔ عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی عراق میں متعدد اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنٹ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ عراقی شھر اربیل میں موجود یہ اڈہ اس خطے میں صیہونی حکومت کے انتہائی اہم انٹیلیجنس مراکز میں سے ایک تھا جہاں سے اسلامی جمہوریہ کے خلاف بہت سی کاروائیاں ڈیزائن اور فعال کی گئیں تھیں۔ صابرین نیوز چینل اور مرکز برائے اسلامی مزاحمت نے منگل کی شب سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ نامعلوم گروہ نے موساد کے جاسوسی اڈے پر حملہ کیا ہے جس میں متعدد اسرائیلی افواج ہلاک یا زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں لیکن کہا ہے کہ مزید تفصیلات جلد ہی جاری کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ: 927168