QR CodeQR Code

ملتان، پولیس نے تحریک لبیک کے رہنمائوں کے خلاف 4مقدمے درج کردیے،  90کارکن گرفتار، 16 پولیس اہلکار زخمی 

15 Apr 2021 03:28

 جھڑپ کے دوران تحریک لبیک کا ایک کارکن بھی زخمی ہوا جبکہ دھرنے کے بعد ملتان پولیس نے بھرپور ایکشن کرتے ہوئے تمام مظاہرین کو منتشر کر دیا اور روڈ کو ٹریفک کے لیئے کھول دیا گیا، بعدازاں پولیس کی جانب سے 48 نامزد اور 250 سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ 


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک کے امیر سعد حسین رضوی کی گرفتاری کا معاملہ، ملتان کے بہاولپور بائی پاس پر مظاہرین کا احتجاجی دھرنا پولیس نے ختم کروا دیا، پولیس نے مظاہرین کے خلاف چار مقدمات درج کرلیے، تحریک لبیک کی امیر کی گرفتاری کے باعث بہاولپور بائی پاس پر دو روز سے دھرنا جاری تھا جہاں مظاہرین کی طرف سے پتھراو کیا گیا جس میں 16 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، زخمیوں میں ایس پی احمد شاہ، ڈی ایس پی کینٹ جام سلیم، اہلکاروں میں محمد آصف، ضیا خان، انسپکٹر اکرم بھٹی شامل تھے۔ جھڑپ کے دوران تحریک لبیک کا ایک کارکن بھی زخمی ہوا جبکہ دھرنے کے بعد ملتان پولیس نے بھرپور ایکشن کرتے ہوئے تمام مظاہرین کو منتشر کر دیا اور روڈ کو ٹریفک کے لیئے کھول دیا گیا۔ بعدازاں پولیس کی جانب سے 48 نامزد اور 250 سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ میں انسداد دہشت گردی، ڈکیتی، پولیس پر حملہ، کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی شامل ہیں، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تحریک لبیک کے 90 کارکنوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 927275

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927275/ملتان-پولیس-نے-تحریک-لبیک-کے-رہنمائوں-خلاف-4مقدمے-درج-کردیے-90کارکن-گرفتار-16-اہلکار-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org