0
Thursday 15 Apr 2021 03:28

ملتان، پولیس نے تحریک لبیک کے رہنمائوں کے خلاف 4مقدمے درج کردیے،  90کارکن گرفتار، 16 پولیس اہلکار زخمی 

ملتان، پولیس نے تحریک لبیک کے رہنمائوں کے خلاف 4مقدمے درج کردیے،  90کارکن گرفتار، 16 پولیس اہلکار زخمی 
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک کے امیر سعد حسین رضوی کی گرفتاری کا معاملہ، ملتان کے بہاولپور بائی پاس پر مظاہرین کا احتجاجی دھرنا پولیس نے ختم کروا دیا، پولیس نے مظاہرین کے خلاف چار مقدمات درج کرلیے، تحریک لبیک کی امیر کی گرفتاری کے باعث بہاولپور بائی پاس پر دو روز سے دھرنا جاری تھا جہاں مظاہرین کی طرف سے پتھراو کیا گیا جس میں 16 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، زخمیوں میں ایس پی احمد شاہ، ڈی ایس پی کینٹ جام سلیم، اہلکاروں میں محمد آصف، ضیا خان، انسپکٹر اکرم بھٹی شامل تھے۔ جھڑپ کے دوران تحریک لبیک کا ایک کارکن بھی زخمی ہوا جبکہ دھرنے کے بعد ملتان پولیس نے بھرپور ایکشن کرتے ہوئے تمام مظاہرین کو منتشر کر دیا اور روڈ کو ٹریفک کے لیئے کھول دیا گیا۔ بعدازاں پولیس کی جانب سے 48 نامزد اور 250 سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ میں انسداد دہشت گردی، ڈکیتی، پولیس پر حملہ، کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی شامل ہیں، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تحریک لبیک کے 90 کارکنوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 927275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش