QR CodeQR Code

ریاست کی رٹ برقرار رکھنے پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انعام غنی

15 Apr 2021 09:50

میڈیا کے مطابق آئی جی پنجاب نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا، اس دوران زخمی افسران و اہلکاروں کی عیادت کی اور انہیں امدادی چیک اور پھول پیش کیے۔


اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس انعام غنی کا کہنا ہے کہ رٹ آف دی اسٹیٹ برقرار رکھنے پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ میڈیا کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا، اس دوران زخمی افسران و اہلکاروں کی عیادت کی اور انہیں امدادی چیک اور پھول پیش کیے۔اس موقع پر آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے اور زخمی ہونے والے افسران و اہلکار پنجاب پولیس کے ہیرو ہیں، زخمی اہلکاروں کی ویلفئیر اور علاج و معالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور کو زخمی اہلکاروں کی روزانہ کی بنیاد پر عیادت کرنے کی ہدایت کی۔


خبر کا کوڈ: 927307

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927307/ریاست-کی-رٹ-برقرار-رکھنے-پر-سمجھوتہ-نہیں-کیا-جائے-گا-انعام-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org