QR CodeQR Code

زرمبادلہ کے ذخائر 4 سال کی بلند ترین سطح پر آگئے

15 Apr 2021 22:35

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 16 ارب 10 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 11 کروڑ 39 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 23 ارب 22 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔


اسلام ٹائمز۔ زرمبادلہ کے ذخائر 4 سال کی بلند ترین سطح پر آگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 2.5 ارب ڈالر کے یورو بانڈذ کی نیلامی کے بعد زخائر میں نمایاں اضافہ ہوا۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 16 ارب 10 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 11 کروڑ 39 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 23 ارب 22 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ 9 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران سرکاری ذخائر میں 2 ارب 57 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سرکاری ذخائر جولائی 2017ء کے بعد بلند ترین سطح پر آگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 927421

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927421/زرمبادلہ-کے-ذخائر-4-سال-کی-بلند-ترین-سطح-پر-آگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org