QR CodeQR Code

کسی گروہ کو ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں، شیخ رشید

16 Apr 2021 12:20

وزیر داخلہ نے سی ایم ایچ اور ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مظاہروں میں تشدد سے زخمی پولیس اہلکاروں اور رینجرز کے جوانوں کی عیادت کی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ کسی گروہ کو ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے سی ایم ایچ اور ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مظاہروں میں تشدد سے زخمی پولیس اہلکاروں اور رینجرز کے جوانوں کی عیادت کی۔ وزیر داخلہ نے سکیورٹی اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان کے حوالے سے بہت زبردست کام کیا، امن و امان بحال رکھنے پر پولیس اور رینجرز کے افسروں اور جوانوں نے ہمت اور بہادری دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ اہلکاروں نے کالعدم تنظیم کے کارکنوں کی متشدد کارروائیوں کا تحمل سے مقابلہ کیا، کسی گروہ کو ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔


خبر کا کوڈ: 927489

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927489/کسی-گروہ-کو-ریاست-یرغمال-بنانے-کی-اجازت-نہیں-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org