QR CodeQR Code

افغانستان میں کار بم دھماکہ، 3 پولیس اہلکار جاں بحق

17 Apr 2021 11:57

گورنر ہرات کے مطابق طالبان نے صوبے کے 6 اضلاع میں چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جہاں سکیورٹی فورسز سے طالبان کی جھڑپیں جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ افغان صوبے ہرات میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہرات میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کے کار بم دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے جب کہ طالبان کی جانب سے صوبے میں دیگر چیک پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ گورنر ہرات کے مطابق طالبان نے صوبے کے 6 اضلاع میں چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جہاں سکیورٹی فورسز سے طالبان کی جھڑپیں جاری ہیں تاہم دیگر 5 اضلاع میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔


خبر کا کوڈ: 927673

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927673/افغانستان-میں-کار-بم-دھماکہ-3-پولیس-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org