QR CodeQR Code

ناصر حسین شاہ اور سعید غنی کی علامہ عون نقوی کے اہلخانہ سے تعزیت

17 Apr 2021 16:54

صوبائی وزراء نے رضویہ سوسائٹی کراچی میں علامہ عون نقوی کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کے والد سید عابد حسین نقوی، بھائی علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی اور سید ساجد حسین شاہ، مرحوم کے فرزند سید محمد ابرار نقوی اور علی حمزہ نقوی سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔


اسلام تائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے علامہ سید محمد عون نقوی کے انتقال پر رضویہ سوسائٹی کراچی میں علامہ سید محمد عون نقوی کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کے والد سید عابد حسین نقوی، بھائی علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی اور سید ساجد حسین شاہ، مرحوم کے فرزند سید محمد ابرار نقوی اور علی حمزہ نقوی سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ اور سعید غنی نے علامہ سید محمد عون نقوی کی مذہبی رواداری اور اتحاد بین المسلمین کی گران قدر خدمات کو سراہا۔


خبر کا کوڈ: 927727

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927727/ناصر-حسین-شاہ-اور-سعید-غنی-کی-علامہ-عون-نقوی-کے-اہلخانہ-سے-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org