QR CodeQR Code

کشیدہ صورتحال، لاہور میں چھٹے روز بھی موبائل فون، انٹرنیٹ سروس متاثر

19 Apr 2021 10:10

یتیم خانہ چوک کے اطراف میں 10 کلومیٹر کے ایریا میں، شاہدرہ سے ٹھوکر نیاز بیگ تک، بند روڈ سے گلبرگ تک انٹرنیٹ سروسز معطل ہے۔ سمن آباد، شادمان، فیصل ٹاؤن، اچھرہ، مزنگ، ساندہ، جیل روڈ، مال روڈ، سبزہ زار کے علاقوں میں بھی انٹرنیٹ سروسز متاثر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ملتان روڈ پر کشیدہ صورتحال کے باعث شہر کے مختلف مقامات پر چھٹے روز بھی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند ہیں۔ یتیم خانہ چوک کے اطراف میں 10 کلومیٹر کے ایریا میں، شاہدرہ سے ٹھوکر نیاز بیگ تک، بند روڈ سے گلبرگ تک انٹر نیٹ سروسز معطل ہے۔ سمن آباد، شادمان، فیصل ٹاؤن، اچھرہ، مزنگ، ساندہ، جیل روڈ، مال روڈ، سبزہ زار کے علاقوں میں بھی انٹرنیٹ سروسز متاثر ہیں۔ انٹرنیٹ کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ طلبہ و طالبات کی آن لائن کلاسز بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے ان کے کاروباری معاملات بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے فوری طور پر انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 927993

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927993/کشیدہ-صورتحال-لاہور-میں-چھٹے-روز-بھی-موبائل-فون-انٹرنیٹ-سروس-متاثر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org