QR CodeQR Code

طالبان کو استنبول کانفرنس میں شرکت پر راضی کرنے کے لئے کوششیں تیز

20 Apr 2021 13:36

افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں امریکا، قطر، اقوام متحدہ اور ترکی کے نمائندوں کی طالبان سے ملاقات ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا سمیت متعدد ممالک نے طالبان کو استنبول کانفرنس میں شرکت پر راضی کرنے کے لئے کوششیں تیز کر دیں، دوحا میں طالبان کے ساتھ میٹنگز کا سلسلہ چل پڑا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں امریکا، قطر، اقوام متحدہ اور ترکی کے نمائندوں کی طالبان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں طالبان کو استنبول کانفرنس میں شریک کرنے سے متعلق کچھ پیشرفت ہوئی ہے۔ طالبان افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء تک کسی بھی طرح کے امن مذاکرات میں شرکت سے انکار کرچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 928249

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928249/طالبان-کو-استنبول-کانفرنس-میں-شرکت-پر-راضی-کرنے-کے-لئے-کوششیں-تیز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org