0
Tuesday 20 Apr 2021 13:36

طالبان کو استنبول کانفرنس میں شرکت پر راضی کرنے کے لئے کوششیں تیز

طالبان کو استنبول کانفرنس میں شرکت پر راضی کرنے کے لئے کوششیں تیز
اسلام ٹائمز۔ امریکا سمیت متعدد ممالک نے طالبان کو استنبول کانفرنس میں شرکت پر راضی کرنے کے لئے کوششیں تیز کر دیں، دوحا میں طالبان کے ساتھ میٹنگز کا سلسلہ چل پڑا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں امریکا، قطر، اقوام متحدہ اور ترکی کے نمائندوں کی طالبان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں طالبان کو استنبول کانفرنس میں شریک کرنے سے متعلق کچھ پیشرفت ہوئی ہے۔ طالبان افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء تک کسی بھی طرح کے امن مذاکرات میں شرکت سے انکار کرچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 928249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش