QR CodeQR Code

تربیلا غازی، بچے پر تشدد کرنے والا ناظم مدرسہ گرفتار

21 Apr 2021 01:32

بچے کے والد محمد خان نے تھانہ سٹی میں رپورٹ کی کہ میرا دس سالہ بیٹا مدرسہ اسلامیہ رحمانیہ میں حفظ قرآن کررہا ہے، جس کو مدرسہ ناظم راجہ طاہر محمود نے ڈنڈے سے مار پیٹ کی، دائیں بازو کی کہنی کے قریب سے فریکچر ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ تربیلا غازی میں پولیس نے بچے پر تشدد کرنے والے مدرسے کے مولوی کو گرفتار کرلیا۔ گزشتہ روز تھانہ سٹی میں محمد خان امام مسجد الولی نے اپنے بچے پر تشدد کے حوالے سے تھانہ سٹی میں رپورٹ کی کہ میرا دس سالہ بیٹا مدرسہ اسلامیہ رحمانیہ میں حفظ قرآن کررہا ہے، جس کو مدرسہ ناظم راجہ طاہر محمود نے ڈنڈے سے مار پیٹ کی، دائیں بازو کی کہنی کے قریب سے فریکچر ہوا۔ پولیس نے ملزم ناظم مدرسہ اسلامیہ رحمانیہ راجہ طاہر کو گرفتار کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 928365

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928365/تربیلا-غازی-بچے-پر-تشدد-کرنے-والا-ناظم-مدرسہ-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org