0
Wednesday 21 Apr 2021 01:32

تربیلا غازی، بچے پر تشدد کرنے والا ناظم مدرسہ گرفتار

تربیلا غازی، بچے پر تشدد کرنے والا ناظم مدرسہ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ تربیلا غازی میں پولیس نے بچے پر تشدد کرنے والے مدرسے کے مولوی کو گرفتار کرلیا۔ گزشتہ روز تھانہ سٹی میں محمد خان امام مسجد الولی نے اپنے بچے پر تشدد کے حوالے سے تھانہ سٹی میں رپورٹ کی کہ میرا دس سالہ بیٹا مدرسہ اسلامیہ رحمانیہ میں حفظ قرآن کررہا ہے، جس کو مدرسہ ناظم راجہ طاہر محمود نے ڈنڈے سے مار پیٹ کی، دائیں بازو کی کہنی کے قریب سے فریکچر ہوا۔ پولیس نے ملزم ناظم مدرسہ اسلامیہ رحمانیہ راجہ طاہر کو گرفتار کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 928365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش