QR CodeQR Code

مہاراشٹر میں آکسیجن کی سپلائی متاثر ہونے سے 11 مریضوں کی موت

21 Apr 2021 20:23

مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ ممکنہ آکسیجن کی سپلائی متاثر ہونے کیوجہ سے ان مریضوں کی موت ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مہاراشٹر کے ناسک میں ڈاکٹر ذاکر حسین اسپتال کے باہر آکسیجن ٹینکر میں رساؤ کے سبب سپلائی متاثر ہونے سے وینٹی لیٹر پر رکھے گئے 11 مریضوں کی موت ہوگئی۔ آکسیجن کے ٹینکر میں رساؤ کے سبب تقریباً آدھے گھنٹہ تک آکسیجن کی سپلائی متاثر رہی، جس کے نتیجے میں وینٹی لیٹر پر رکھے گئے 11 مریضوں کی موت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق آکسیجن کا رساؤ دوپہر 12 بجے ہوا۔ مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ ممکنہ آکسیجن کی سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے ان مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ ناسک میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کیلاش جادو نے بتایا کہ اسپتال میں 10 سے 11 مریضوں کے مرنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کی بھی یہ لاپرواہی ہوگی اسکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آکسیجن کے اخراج کو روکنے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 928506

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928506/مہاراشٹر-میں-آکسیجن-کی-سپلائی-متاثر-ہونے-سے-11-مریضوں-موت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org