QR CodeQR Code

کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کا پھیلاؤ بڑھ سکتا ہے، ڈاکٹر عذرا پیچوہو

22 Apr 2021 21:16

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ نے کہا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کچھ سیکٹرز پر پابندی لگائی گئی ہے، اگر ضرورت پڑی تو کراچی کے کچھ اضلاع میں لاک ڈاؤن کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ہیلتھ سسٹم پر دباؤ بڑھ رہا ہے، کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کا پھیلاؤ بڑھ سکتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عذرا پیچوہو نے کہا کہ ہم نے تجویز دی تھی کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی لگائی جائے، جو نہیں مانی گئی۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ایکسپو سینٹر بند ہے، ضرورت پڑنے  پر اسے 24 گھنٹوں میں آپریشنل کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کچھ سیکٹرز پر پابندی لگائی گئی ہے، اگر ضرورت پڑی تو کراچی کے کچھ اضلاع میں لاک ڈاؤن کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 928689

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928689/کراچی-اور-حیدرآباد-میں-کورونا-کا-پھیلاؤ-بڑھ-سکتا-ہے-ڈاکٹر-عذرا-پیچوہو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org