0
Thursday 22 Apr 2021 21:16

کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کا پھیلاؤ بڑھ سکتا ہے، ڈاکٹر عذرا پیچوہو

کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کا پھیلاؤ بڑھ سکتا ہے، ڈاکٹر عذرا پیچوہو
اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ہیلتھ سسٹم پر دباؤ بڑھ رہا ہے، کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کا پھیلاؤ بڑھ سکتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عذرا پیچوہو نے کہا کہ ہم نے تجویز دی تھی کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی لگائی جائے، جو نہیں مانی گئی۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ایکسپو سینٹر بند ہے، ضرورت پڑنے  پر اسے 24 گھنٹوں میں آپریشنل کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کچھ سیکٹرز پر پابندی لگائی گئی ہے، اگر ضرورت پڑی تو کراچی کے کچھ اضلاع میں لاک ڈاؤن کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 928689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش