QR CodeQR Code

کینیڈا نے پاکستان اور بھارت کی پروازوں پر 30 دن کی پابندی عائد کر دی

23 Apr 2021 12:18

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے روک تھام کے لیے کینیڈا نے پاکستان اور بھارت کے لیے فضائی آپریشن معطل کر دیا، اس فیصلے کے تحت پابندی 30 روز کے لیے عائد کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کینیڈا نے پاکستان اور بھارت کے لیے فضائی آپریشن ایک ماہ کے لیے معطل کر دیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے روک تھام کے لیے کینیڈا نے پاکستان اور بھارت کے لیے فضائی آپریشن معطل کر دیا، اس فیصلے کے تحت پابندی 30 روز کے لیے عائد کی گئی ہے۔پاکستان پر فضائی پابندی کے بعد پی آئی اے کی پروازیں 30 دن تک کینیڈا نہیں جا سکیں گی۔ دوسری جانب پی آئی اے کو کینیڈین ایوی ایشن اتھارٹی کا نوٹس بھی موصول ہو گیا ہے اور  پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیڈین پابندی سے متعلق تفصیلات کا انتظار ہے۔


خبر کا کوڈ: 928779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928779/کینیڈا-نے-پاکستان-اور-بھارت-کی-پروازوں-پر-30-دن-پابندی-عائد-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org