0
Friday 23 Apr 2021 12:18

کینیڈا نے پاکستان اور بھارت کی پروازوں پر 30 دن کی پابندی عائد کر دی

کینیڈا نے پاکستان اور بھارت کی پروازوں پر 30 دن کی پابندی عائد کر دی
اسلام ٹائمز۔ کینیڈا نے پاکستان اور بھارت کے لیے فضائی آپریشن ایک ماہ کے لیے معطل کر دیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے روک تھام کے لیے کینیڈا نے پاکستان اور بھارت کے لیے فضائی آپریشن معطل کر دیا، اس فیصلے کے تحت پابندی 30 روز کے لیے عائد کی گئی ہے۔پاکستان پر فضائی پابندی کے بعد پی آئی اے کی پروازیں 30 دن تک کینیڈا نہیں جا سکیں گی۔ دوسری جانب پی آئی اے کو کینیڈین ایوی ایشن اتھارٹی کا نوٹس بھی موصول ہو گیا ہے اور  پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیڈین پابندی سے متعلق تفصیلات کا انتظار ہے۔
خبر کا کوڈ : 928779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش