QR CodeQR Code

آئی ایس او کراچی کے تحت آزادی القدس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا

24 Apr 2021 20:35

آزادی القدس کانفرنس سے آفتاب جہانگیر، عادل خان، شبیر قائم خانی، فردوس شمیم نقوی، قاضی احمد نورانی، اسد اللہ بھٹو، صابر ابومریم، عارف حسین الجانی، ناصر عباس شیرازی، مولانا امین شہیدی، مولانا احمد اقبال رضوی اور ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر سیاسی و مذہبی رہنما خطاب کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب عالمی یوم القدس کے موقع پر آزادی القدس کانفرنس کے عنوان سے کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت منعقد کی جانے والی آزادی القدس کانفرنس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی امور و رہنما تحریک انصاف آفتاب جہانگیر، ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان، پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین شبیر قائم خانی، تحریک انصاف کے رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما قاضی احمد نورانی، جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر ابومریم، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی، سینئر سیاستدان ڈاکٹر فاروق ستار، محفوظ یار خان، سابق رکن سندھ اسمبلی قمر عباس رضوی، رہنما ن لیگ ازہر ہمدانی، مولانا امین شہیدی، علامہ ناظر عباس تقوی، مولانا احمد اقبال رضوی، جعفریہ الائنس کے رہنما شبر رضا و دیگر سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔


خبر کا کوڈ: 929032

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929032/آئی-ایس-او-کراچی-کے-تحت-آزادی-القدس-کانفرنس-کا-انعقاد-کیا-جائے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org