پنجاب کے 24 اضلاع میں آج سے اسکولز غیر معینہ مدت کیلئے بند
26 Apr 2021 11:20
وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ جن اضلاع میں کورونا کیس کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے وہاں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ آج سے پنجاب کے 24 اضلاع میں تمام سرکاری اور نجی اسکول غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیے گئے۔ وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ جن اضلاع میں کورونا کیس کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے وہاں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب سی ای او ایجوکیشن سیالکوٹ نے آج تمام تعلیمی ادارے کھولنے کے احکامات جاری کر دیے۔معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس نے بھی کہاکہ ضلع سیالکوٹ کے تمام تعلیمی ادارے کھلیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح تک سیالکوٹ میں کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد تھی تاہم نئے ڈیٹا کے مطابق سیالکوٹ میں کورونا کیس کی شرح 3 فیصد پر آ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ: 929282