QR CodeQR Code

مغربی کنارے پر غاصب صیہونی فوج کا حملہ، 1 فلسطینی نوجوان شہید، 1 زخمی

6 May 2021 17:56

روئٹرز کیمطابق اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوجیوں پر پٹرول بم پھینکنے کی تیاری میں مصروف تھے کہ اسرائیلیوں نے قبل از وقت کارروائی کرتے ہوئے سعید عودہ کو جان سے مار ڈالا جبکہ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونیوں کی یورش میں سعید عودہ کے علاوہ ایک اور کمسن فلسطینی نوجوان کو بھی کمر میں گولی لگی ہے جو اسوقت ہسپتال میں زیر علاج ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی فوجیوں کی جانب سے فلسطینی مغربی کنارے پر حملے میں 1 فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونیوں نے آج صبح مغربی کنارے کے "بیتا" نامی ایک گاؤں پر حملہ کر دیا جس کے بعد انہوں نے 16 سالہ "سعید عودہ" پر سیدھی فائرنگ کرتے ہوئے اُسے موقع پر شہید کر ڈالا ہے۔ عالمی خبررساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کو مار ڈالنے کے بعد دعوی کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوجیوں پر پٹرول بم پھینکنے کی تیاری میں مصروف تھے کہ اسرائیلیوں نے قبل از وقت کارروائی کرتے ہوئے سعید عودہ کو جان سے مار ڈالا ہے۔
 
دوسری طرف "بیتا" اور "اودلہ" نامی گاؤں سے تعلق رکھنے والے عینی شاہدین نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ غاصب و بچوں کے قاتل صیہونی فوجیوں کی جانب سے گذشتہ کئی راتوں سے علاقے پر حملے کئے جا رہے تھے جن کے دوران اکثر اوقات فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ ان کی جھڑپیں بھی ہوتی رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونیوں کی یورش میں سعید عودہ کے علاوہ ایک اور کمسن فلسطینی نوجوان کو بھی کمر کے حصے میں گولی لگی ہے جو اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے۔


خبر کا کوڈ: 931110

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931110/مغربی-کنارے-پر-غاصب-صیہونی-فوج-کا-حملہ-1-فلسطینی-نوجوان-شہید-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org