QR CodeQR Code

این اے 249، ن لیگ سے پیپلز پارٹی کی جیت ہضم نہیں ہو رہی، ناصر حسین شاہ

6 May 2021 18:07

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں ووٹ کارکردگی کی بنیاد پر ملتا ہے لیکن یہاں دھاندلی کے نام پر الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، وفاقی حکومت سندھ کی تجاویز پر غور نہیں کرتی۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ان لوگوں سے پیپلز پارٹی کی جیت ہضم نہیں ہو رہی اور آج صبح دوبارہ گنتی پر انہوں نے نیا ڈرامہ شروع کردیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ماضی میں بھی این اے249 سے پیپلز پارٹی کامیاب ہوتی رہی ہے۔ ناصر حسین شاہ ن لیگ چاہتی ہے ان کی جیت کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں ووٹ کارکردگی کی بنیاد پر ملتا ہے لیکن یہاں دھاندلی کے نام پر الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کی تجاویز پر غور نہیں کرتی۔


خبر کا کوڈ: 931115

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931115/این-اے-249-ن-لیگ-سے-پیپلز-پارٹی-کی-جیت-ہضم-نہیں-ہو-رہی-ناصر-حسین-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org