QR CodeQR Code

الیکشن نتائج آتے ہی مودی حکومت نے پٹرول کی قیمت بڑھائی ہے، اشوک گہلوت

6 May 2021 21:20

راجستھان کے وزیراعلٰی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ جب تک پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات جاری تھے، مودی حکومت نے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتیں ہر دن ردوبدل کا شکار تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد مودی حکومت نے پٹرول کی قیمت بڑھا کر عوام پر بوجھ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ اشوک گہلوت نے آج ٹویٹ کرکے کہا کہ جب تک پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات جاری تھے، مودی حکومت نے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتیں ہر دن رد و بدل کا شکار تھیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے نتائج آتے ہیں بھارتی حکومت نے پٹرول و ڈیزل کی قیمت بڑھا کر وباء سے متاثر عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کو پٹرول و ڈیزل پر ٹیکس کم کرکے پہلے سے ہی پریشان عوام کو راحت دینی چاہیئے۔ اشوک گہلوت نے کہا کہ مودی حکومت کے مقابلے مودی حکومت ڈیزل و پٹرول پر کئی گنا زیادہ ٹیکس وصول رہی ہے جس کے سبب مسلسل مہنگائی بڑھ رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 931134

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931134/الیکشن-نتائج-ا-تے-ہی-مودی-حکومت-نے-پٹرول-کی-قیمت-بڑھائی-ہے-اشوک-گہلوت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org