QR CodeQR Code

کورونا بحران کی تیسری لہر سے قبل آکسیجن کا اسٹاک تیار رکھا جائے، سپریم کورٹ

7 May 2021 09:33

عدالت نے بھارت کی مودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تیسری لہر کے طور پر کورونا کی ہولناک صورتحال سے نمٹنے کیلئے ملکی سطح پر کوئی لائحہ عمل مرتب کرے۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف اںڈیا نے جمعرات کو بھارتی  حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ملک میں کورونا وبا کی تیسری لہر کے امکانات کے پیش نظر اب سے تیاریاں شروع کر دے۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں بنچ نے آکسیجن کی فراہمی سے متعلق سماعت کے دوران کہا کہ لوگوں میں آکسیجن کی کمی پر گھبرانا نہیں چاہیئے، یہ ضروری ہے کہ تیسری لہر آنے سے پہلے آکسیجن کا بفر اسٹاک بنایا جائے۔ تیسری لہر کے امکان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس چندرچوڑ نے بھارت کی مودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تیسری لہر کے طور پر کورونا کی ہولناک صورتحال سے نمٹنے کے لئے ملکی سطح پر کوئی لائحہ عمل مرتب کرے۔

عدالت عظمٰی نے کہا کہ تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے آج ہی تیاریاں شروع کردیں۔ عدالت نے کہا ’’اس وقت بچے بھی انفکشن سے متاثر ہوسکتے ہیں، اس صورتحال میں آپ کیا کریں گے۔؟ بچوں کو ٹیکہ دہنے کے انتظام یقینی بنایا جائے‘‘۔ تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے عدالت نے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے ساتھ قومی داخلہ اہلیت ٹیسٹ (این ای ای ٹی) کی تیاری کرنے والے طلباء اور نرسوں کو لگانے کا بھی مشورہ دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 931217

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931217/کورونا-بحران-کی-تیسری-لہر-سے-قبل-ا-کسیجن-کا-اسٹاک-تیار-رکھا-جائے-سپریم-کورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org