QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر پر سعودی قیادت کی جانب دیکھ رہے ہیں، فواد چوہدری

7 May 2021 12:19

سعودی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کے سعودی قیادت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کا سعودی عرب کا یہ تیسرا دورہ ہو گا، ہم مسئلہ کشمیر کے بارے میں سعودی قیادت کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ سعودی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کے سعودی قیادت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان دونوں ممالک میں اسٹریٹجک پارٹنر شپ سے متعلق گفتگو کریں گے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات نے بتایا کہ وزیرِ اعظم سپریم کوآرڈینیشن کونسل اور اقتصادی شراکت داری پر بھی گفتگو کریں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان نے ایران سعودی عرب تنازع کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ اطلاعات کا مزید کہنا ہے کہ ممالک کو ایک دوسرے کی خود مختاری کا احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات سے متعلق سعودی ولی عہد کے بیان کے حوالے سے وزیرِاعظم عمران خان اپنا کردار ادا کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 931242

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931242/مسئلہ-کشمیر-پر-سعودی-قیادت-کی-جانب-دیکھ-رہے-ہیں-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org