QR CodeQR Code

کورونا بحران کی شدت سے مجبور ہوکر مودی کو پھر خط لکھنا پڑا، راہل گاندھی

7 May 2021 20:10

کانگریس کے لیڈر نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایک پیغام میں مودی کو لکھے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وباء سے پیدا شدہ خوفناک صورتحال اور حکومت کی اس سے نمٹنے کی کوئی حکمت عملی نہ ہونیکے سبب انہیں دوبارہ خط لکھنے پر مجبور ہونا پڑا۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وباء کے سبب ملک ہولناک بحران میں پہنچ گیا ہے لہٰذا ابھی تمام فریقوں کو اعتماد میں لے کر کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور و خوض کیا جانا چاہیئے۔ راہل گاندھی نے آج نریندر مودی کو خط لکھ کر کہا کہ کورونا وائرس نے ملک کو سنگین بحران میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ہم سبھی مل کر اس عظیم بحران سے نمٹ سکتے ہیں لہٰذا تمام فریقوں کو اعتماد میں لے کر یہ لڑائی لڑنی ہوگی اور انہیں یقین ہے کہ مل کر لڑنے سے کورونا پر فتح پائی جا سکے گی۔ کانگریس کے لیڈر نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایک پیغام میں مودی کو لکھے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وباء سے پیدا شدہ خوفناک صورتحال اور حکومت کی اس سے نمٹنے کی کوئی حکمت عملی نہ ہونے کے سبب انہیں دوبارہ وزیراعظم کو خط لکھنے پر مجبور ہونا پڑا۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا مودی ان کے مشورے پر مثبت طریقے سے غوروخوض کریں گے، اس سنگین بحران میں ملک کے عوام ان کی ترجیح ہوں گے۔ انہوں نے مودی سے درخواست کی کہ وہ اپنی استعداد کا استعمال کرکے متاثرین کی راحت رسانی کا کام کریں۔


خبر کا کوڈ: 931328

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931328/کورونا-بحران-کی-شدت-سے-مجبور-ہوکر-مودی-کو-پھر-خط-لکھنا-پڑا-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org