QR CodeQR Code

جماعت اسلامی نے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی مشاورتی کانفرنس بلا لی

8 May 2021 18:35

جماعت کے ترجمان قیصر شریف کے مطابق قومی مشاورتی کانفرنس اتوار 23 مئی کو منصورہ میں ہوگی، قومی مشاورتی کانفرنس کی میزبانی اور صدارت کریں گے، قومی مشاورت میں دینی، سیاسی، تعلیمی شعبہ سیاہم شخصیات شریک ہوں گے، قومی مشاورت میں تحفظ ناموس رسالت، قومی نصاب کی تشکیل کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے ملک کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں قومی مشاورتی کانفرنس طلب کر لی۔ جماعت کے ترجمان قیصر شریف کے مطابق قومی مشاورتی کانفرنس اتوار 23 مئی کو منصورہ میں ہوگی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق قومی مشاورتی کانفرنس کی میزبانی اور صدارت کریں گے۔ قیصر شریف کا مزید کہنا تھا کہ قومی مشاورت میں دینی، سیاسی، تعلیمی شعبہ سیاہم شخصیات شریک ہوں گے، قومی مشاورت میں تحفظ ناموس رسالت، قومی نصاب کی تشکیل کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ قانون سازی وقف املاک کا ایشو بھی زیر بحث آئے گا، پاکستان کی نظریاتی اساس کو نقصان پہنچانے کیلئے سازشیں عروج پر ہیں، سازشوں کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 931533

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931533/جماعت-اسلامی-نے-ملک-کو-درپیش-چیلنجز-سے-نمٹنے-کیلئے-قومی-مشاورتی-کانفرنس-بلا-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org