QR CodeQR Code

فلسطین، مسجد اقصی کے گرد جھڑپوں میں 17 صیہونی فوجی زخمی

8 May 2021 21:30

مقامی میڈیا کیمطابق مسجد اقصی میں گذشتہ شب مغرب کی نمازِ باجماعت کے موقع پر غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے مسجد اقصی پر دھاوا بول دیا گیا تھا جسکے بعد شہریوں کیجانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا جو ساری رات جاری رہا۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس میں گذشتہ شب سے صبح تک فلسطینی شہریوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں 17 صیہونی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی ای مجلے شہاب نے بھی اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ زخمی ہونے والے صیہونی فوجیوں میں سے کچھ کو تو موقع پر موجود میڈیکل ٹیم کی جانب سے ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی تھی تاہم اکثر صیہونی فوجیوں کو "ہداسا" ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق مسجد اقصی میں گذشتہ شب مغرب کی نمازِ باجماعت کے موقع پر غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے مسجد اقصی پر دھاوا بول دیا گیا تھا جس کے بعد شہریوں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا جو ساری رات جاری رہا۔


خبر کا کوڈ: 931549

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931549/فلسطین-مسجد-اقصی-کے-گرد-جھڑپوں-میں-17-صیہونی-فوجی-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org