0
Saturday 8 May 2021 21:30

فلسطین، مسجد اقصی کے گرد جھڑپوں میں 17 صیہونی فوجی زخمی

فلسطین، مسجد اقصی کے گرد جھڑپوں میں 17 صیہونی فوجی زخمی
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس میں گذشتہ شب سے صبح تک فلسطینی شہریوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں 17 صیہونی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی ای مجلے شہاب نے بھی اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ زخمی ہونے والے صیہونی فوجیوں میں سے کچھ کو تو موقع پر موجود میڈیکل ٹیم کی جانب سے ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی تھی تاہم اکثر صیہونی فوجیوں کو "ہداسا" ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق مسجد اقصی میں گذشتہ شب مغرب کی نمازِ باجماعت کے موقع پر غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے مسجد اقصی پر دھاوا بول دیا گیا تھا جس کے بعد شہریوں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا جو ساری رات جاری رہا۔
خبر کا کوڈ : 931549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش