QR CodeQR Code

مہمند میں پانی کی ٹینکی گرنے سے 7 بچے جاں بحق

8 May 2021 22:35

ریسکیو ترجمان کے مطابق واقعہ انبار کے علاقے گمبتے میں پیش آیا، اور جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان تھیں، جب کہ واقعے میں ایک بچہ زخمی بھی ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع مہمند میں پانی کی بڑی ٹینکی گرنے سے کھیل کود میں مصروف 7 بچے جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں پانی کی بڑی ٹینکی گر گئی، جس کے باعث وہاں کھیل کود میں مصروف 7 بچے نیچے دب کر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق واقعہ انبار کے علاقے گمبتے میں پیش آیا، اور جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان تھیں، جب کہ واقعے میں ایک بچہ زخمی بھی ہوا، جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 931565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931565/مہمند-میں-پانی-کی-ٹینکی-گرنے-سے-7-بچے-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org