QR CodeQR Code

صومالیہ میں پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ، 6 اہلکار ہلاک

11 May 2021 12:06

صومالیہ میں حکومت کے خلاف متحرک الشباب نامی مسلح گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صومالیہ کے دارالحکومت میں ایک پولیس اسٹیشن پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کے جسم کے کچھ اعضا ملے ہیں جن کا فرانزک لیب سے تجزیہ کیا جائے گا۔ 6 زخمیوں  میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔ صومالیہ میں حکومت کے خلاف متحرک الشباب نامی مسلح گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے جبکہ الشباب نے القاعدہ سے مل کر ملک میں سکیورٹی فورسز پر کئی حملے کیے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 931977

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931977/صومالیہ-میں-پولیس-اسٹیشن-پر-خودکش-حملہ-6-اہلکار-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org