QR CodeQR Code

علامہ ساجد نقوی کی بیت المقدس پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

11 May 2021 21:32

ایک بیان میں ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے مظالم کی انتہاء کردی ہے، بیت المقدس کی شدید بے حرمتی کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بیت المقدس پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے مظالم کی انتہاء کردی ہے، بیت المقدس کی شدید بے حرمتی کی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بچوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر فلسطینی عوام سے اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ چند دنوں سے صیہونی افواج کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مسجد اقصیٰ پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 932097

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932097/علامہ-ساجد-نقوی-کی-بیت-المقدس-پر-اسرائیلی-حملوں-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org