QR CodeQR Code

اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیں، گورنر پنجاب

13 May 2021 10:42

چودھری محمد سرور کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ مسلمان ممالک کی قیادت کو اسرائیل کیخلاف چٹان جیسی مضبوطی سے کھڑا ہونا ہوگا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ وہ وقت ضرور آئے گا، جب فلسطین اور کشمیر آزاد ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے عید کے موقع پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ خدا کیلئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیں۔ مسلمان ممالک کی قیادت کو اسرائیل کیخلاف چٹان جیسی مضبوطی سے کھڑا ہونا ہوگا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ وہ وقت ضرور آئے گا، جب فلسطین اور کشمیر آزاد ہوں گے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ عوام عید سادگی سے منائیں اور کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سرحدوں کے تحفظ کیلئے قربانی دینے والے شہداء کو بھی قوم دعاوں میں یاد رکھیں۔


خبر کا کوڈ: 932362

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932362/اقوام-متحدہ-اور-انسانی-حقوق-کی-تنظیمیں-اسرائیلی-مظالم-کا-نوٹس-لیں-گورنر-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org